www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801320
تھران میں ایران، روس اور جمھوریہ آذربائیجان کے سربراھی اجلاس کے موقع پر روس اور آذربائیجان کے صدور نے رھبر انقلاب اسلامی سے الگ الگ ملاقات کی۔
جمھوریہ آذربائیجان کے صدر الھام علی اف نے اپنے دورہ تھران میں رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے تھران میں رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے صدور کی رھبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
روس کے صدر ولادی میر پوتن اور آذربائیجان کے صدر الھام علی اوف، دوسرے سہ فریقی سربراھی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اس وقت تھران کے دورے پر ہیں۔
روس اور جمھوریہ آذربائیجان کے صدور نے بدھ کو تھران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں ایران روس اور ایران جمھوریہ آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

Add comment


Security code
Refresh