www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

829127
فلسطین کی تحریک حماس نے تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ بالفور اعلامیہ، انسانیت کے لئے ایک شکست اور صدی کی ایک ایسی بڑی غلطی رھی ہے جس میں فلسطینیوں کو نابود اور ان کی تاریخ و ثقافت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔
فلسطینی ذرائع‏ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے تاریخ و ثقافت کی حامل ایک قوم کے خلاف تاریخی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنی اس غلطی کا ازالہ کرے اور فلسطینی قوم کے حقوق بحال کروائے۔
حماس کے بیان میں کھا گیا ہے کہ برطانیہ، فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے تاریخی وطن واپسی، ان کو تاوان کی ادائیگی اور استقلال و آزادی کے سلسلے میں ان کی حمایت کر کے فلسطینیوں سے عملی طور پر معافی کا خواھاں ھو سکتا ہے۔
اس بیان میں یہ بھی کھا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے کی جانب سے بالفور اعلامیے کی صد سالہ تقریب کا انعقاد، فلسطیینیوں کے حقوق کی پامالی اور ان کے درد و الم میں اضافے نیز فلسطینی قوم کے خلاف ظلم و جرائم کی حمایت کے مترادف ہے۔

Add comment


Security code
Refresh