ھندوستان کی ریاست اترپردیش میں ایک بجلی گھر میں ھونے والے دھماکے میں پندرہ افراد ھلاک اور تقریبا دوسو دیگر زخمی ھو گئے۔
ھندوستان کے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ریاست اترپردیش کے شھر رائے بریلی میں ایک بجلی گھر کے بوآئلر میں ھوا جس میں پندرہ افراد ھلاک اور تقریبا دوسو دیگر زخمی ھو گئے۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
کھا جاتا ہے کہ اس بجلی گھر میں کافی افراد موجود تھے جس کی بنا پر ھلاک ھونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ھوسکتا ہے۔
اس سے قبل ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایک قصبے میں شادی کی تقریب میں، شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں ھونے والے دھماکے میں چودہ افراد ھلاک اور سترہ دیگر زخمی ھو گئے تھے۔
ھندوستان: اترپردیش میں ایک بجلی گھر میں دھماکہ، متعدد ھلاک و زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 279