www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

218095
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران دنیا کے مسلمانوں کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کے پیش نظر روھنگیا مسلمانوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے اقدام کرےگا-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی نے کھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس، اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت کے لئے میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی کا موضوع اٹھانے کا مناسب موقع ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران نے ماضی میں ھونے والے اجلاسوں اور وزیرخارجہ نے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو اور رابطوں میں اس موضوع کو زور و شور سے اٹھایا ہے کھا کہ حالیہ دنوں میں بھی ایران کے وزیرخارجہ کی جانب سے روھنگیا مسلمانوں کی حمایت میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط لکھے جانے سمیت بھت سے اقدامات انجام دیئے گئے ہیں-
ترجمان وزارت خارجہ نے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران، روھنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج اور بدھسٹوں کے جرائم کا سلسلہ رکوانے کے لئے مختلف سطح پر کوششیں جاری رکھے گا-

Add comment


Security code
Refresh